اسلام آبا د( عاطف شیرازی، نامہ نگار) ایچ ایٹ کالج ہاسٹل میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن کا کیمپس کھولنے سے طلبا ہاسٹل سہولت سے محروم ہوگئے۔ہاسٹل کے طلبا نے بتایاکہ وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن اینڈ ڈیزائن لاہور کے اسلام آباد کیمپس کا ایچ ایٹ کالج کے طلباء کے ہاسٹل کی عمارت میں باضابطہ افتتاح 6 فروری کوکر دیا۔ وزارت تعلیم نے یہ عمارت جون 2024میں انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کی تھی اور بڑے پیمانے پر مرمت کے بعد اب اسے باضابطہ طور پر انسٹی ٹیوٹ کے اسلام آباد کیمپس کے طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔