راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،خبر نگار خصوصی) مرکزی انجمن تاجران لیاقت روڈ کے عہدیداروں اور علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب،ارکان قومی اسمبلی ،کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ سوزوکی اڈہ گورڈن کالج کے پاس منتقل کیا جائے جہاں آبادی کم ہے۔ محلہ منگو خان اورکمہارمنڈی کے مکینوں کاکہنا ہے کہ سوزوکی اڈہ جو راجہ بازار سے نشاط سینما کے باہر اور موتی مسجد کے قریب منتقل کردیا گیا ہے ۔ لیکن اب اسے آبادی والے علاقے میں منتقل کرنے سے ے شدید مسائل کا سامنا ہے اور ٹریفک میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔