اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )آبپارہ مرکز میں بنک کے گیٹ پر تعینات سکیورٹی گارڈ نے ڈکیتی کی کو شش ناکام بنا دی ۔ بنک کے باہر چار ڈاکو دن ایک بجے کے قریب ایس ایم جی گن لیکر آئے جنہوں نے آتے ہی بنک کے باہر فائرنگ شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص سید صداقت حسین شاہ6لاکھ روپے بنک میں جمع کروانے آیاتھا جس کا ڈکیت گروہ نےپیچھا کیا اوربنک کے قریب پہنچتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ بنک کے باہرامجد حسین غازی سیکورٹی گارڈموجود تھا جس نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھتے ہوئےرقم جمع کروانے والے شخص کی جان بچائی اور کیش جانے نہ دی ۔