اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر)ذیشان حیدر کی زیر نگرانی فیض آباد بس اسٹینڈز پر غیر قانونی پارکنگ کے خلاف آپریشن کیا گیا۔اس موقع پر سی ٹی او نے ٹیکسی اسٹینڈ کے ڈرائیوروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ڈرائیورز یونین اور عوام کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔