راولپنڈی( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ) پنجاب میں 149 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کو گریڈ 19سے 20میں ترقی دے کر پروفیسر بنا دیا گیا۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ان اساتذہ کی پروموشن کے لئے صوبائی سلیکشن بورڈ کا اجلاس 20جنوری کو ہوا تھا جس میں بورڈ نے ان کی ترقی کی سفارش کی تھی جس کی مجاز حکام کی منظوری کے بعد فہرست جاری کر دی گئی۔