راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے)ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی نےراولپنڈی ڈویژن کےتمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہےکہ ستھرا پنجاب کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے بارے تفصیلی رپورٹ جمع کروائیں۔ رپورٹ میں موجودہ ہیومن ریسورس اور مشینری اور اس کے نتیجے میں آنے والی بہتری کی تفصیل کے ساتھ ساتھ زیرو ویسٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانے کے لئے مطلوبہ وسائل کی تفصیل بھی درج کی جائے۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں اجلاس کے دوران کہا گیا کہ پنجاب انفورسمنٹ اتھارٹی (پیرا)کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کی جائیں۔ڈویژنل کوآرڈنیشن کمیٹی نے کہا کہ انسداد تجاوزات کے لئے جاری آپریشن کے دوران اگر کسی غریب اور مستحق کا نقصان ہوا ہو تو اسے متبادل جگہ اور مکمل تلافی یقینی بنائی جائے۔