• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’احسن اقبال میٹنگ میں لیٹ آتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ اقبال ہمیشہ لیٹ آ تا ہے

اسلام آباد (رانا غلام قادر)احسن اقبال میٹنگ میں لیٹ آتے ہیں تو میں کہتا ہوں کہ اقبال ہمیشہ لیٹ آ تا ہے،پتہ ہے میرے کئی نام رکھے گئے ہیں، کسی سے پکاریں رتی بھر فرق نہیں پڑتا،خواجہ آصف کالج کے دوست، سینئر تھے،رات کو نیند نہیں آتی تھی کہ اگر ملک ڈیفالٹ کرگیا تو میری قبر پر کتبہ لگ جا ئے گا ان کے دور میں ملک ڈیفالٹ کرگیا،جب اپنا قافلہ عزم و یقیں سے نکلے گا، جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا،وزیر اعظم ہائوس سبزہ زار تقریب کی جھلکیاں،وزیر اعظم ہا ئوس کے سبزہ زار پر الیکشن 2024کا ایک سال مکمل ہونے پر یوم تعمیر وترقی کے موضوع پر ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر اعظم نے دلچسپ قصے سنائے اور تبصرے کئے جس پر شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔تقریب میں وفاقی وزراء،ممبران پارلیمنٹ،بزنس کمیونٹی کے عہد یداران اور نیشنل یوتھ کونسل کے ممبران اور دانش اسکول کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پتہ ہے کہ میرے کئی نام رکھے گئے ہیں مگر مجھے کسی بھی نام سے پکاریں مجھے رتی بھر فرق نہیں پڑتا،مجھے پروا ہے تو صرف پا کستان کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید