اسلام آ باد ( رانا غلام قادرنیوز رپورٹر)قومی اسمبلی میں منگل کے روز بھی ملک میں امن و امان بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پربحث ی گئی ۔ اسپیکر ایاز صادق نے ا جلا س کی صدارت کی۔جے یو اآئی (ف) کے ایم این اے عثمان با دینی نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان میں ہو یا کسی اور ملک یہ قابل مذمت ہے۔میں نوشکی کا رہنے والا ہوں وہاں بھی دہشت گردوں نے اپنی کارروائیاں کی ہیں۔ہم عرصہ دراز سے شور مچا رہے ہیں کہ بلوچستان کے حالات ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔