• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف ایم پی او نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف ایم پی او کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی زبانی استدعا مسترد کردی۔عدالت نے فریقین کو 6 فروری کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری داخلہ سندھ، آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایم پی او تھری کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
اہم خبریں سے مزید