• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شبِ برأت کا اصل پیغام تقویٰ صبر اور خدمتِ خلق، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے شبِ برات کے موقع پر عوام سے اپیل کی ہے کہ شبِ برات کے موقع پر آتش بازی شور شرابہ فضول خرچی اور ایسے تمام افعال سے اجتناب کیا جائے جو دوسروں کے لئے اذیت اور پریشانی کا باعث بنیں۔ شبِ برات کا اصل پیغام تقویٰ صبر اخوت برداشت اور خدمتِ خلق ہے، اللہ تعالیٰ اس بابرکت رات کے صدقے پاکستان کو امن خوشحالی استحکام اور باہمی اتحاد عطاء فرمائے ۔ انہوں نےکہا کہ شبِ برات اللہ تعالیٰ کی بے پایاں رحمت مغفرت اور بخشش کی عظیم رات ہے۔
اہم خبریں سے مزید