• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ڈی جی ایف آئی اے کے دور میں 300 اہلکاروں کو سزائیں ہوئیں

کراچی (اسد ابن حسن)سابق ڈی جی ایف آئی اے نے 300 اہلکاروں کو سزائیں دیں،98 کو نوکری سے برخاست، 10 کی تنزلی کی۔ تفصیلات کے مطابق ایف ائی اے کی تاریخ میں کبھی بھی ادارے کے اہلکاروں کو اتنی بڑی تعداد میں سزائیں نہیں دی گئیں جتنی سابق ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے اپنی تقریبا ایک برس کی تعیناتی کے دوران صادر کیں۔ انہوں نے مجموعی طور پر 300 اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں۔ ان سزاؤں میں 98 اہلکاروں کو نوکری سے برخاستی، 10 اہلکاروں کے عہدوں میں تنزلی جبکہ باقی ماندہ اہلکاروں کو مختلف سزائیں سنائیں۔ برخاست ہونے والوں میں 2ڈپٹی ڈائریکٹرز، 6 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، 15انسپیکٹرز، 25سب انسپیکٹرز ، 5اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 15 ہیڈ کانسٹبلز، 23 کانسٹبلز اور 9اسٹاف ممبرز شامل رہے۔ تنزلی پانے والوں میں ایک ڈپٹی ڈائریکٹر، دو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایک سب انسپکٹر، تین ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹیبل شامل ہیں۔ باقی ماندہ اہلکاروں کو مختلف معمولی سزائیں دی گئیں جبکہ کچھ اہلکاروں پر وہی الزامات تھے جن کی بنا پر نوکری سے برخاستی یا تنزلی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید