نیوز دہلی(جنگ نیوز)بھارتی سپریم کورٹ کی واٹس ایپ و میٹا کو پرائیویسی خلاف ورزی پر وارننگ ،اگر آپ آئین کی پابندی نہیں کر سکتے تو ہمارا ملک چھوڑ دیں، عدالت عظمیٰ نے کمپنی کو خبردار کردیا۔عدالت کا کہنا تھاصارفین حقوق کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دینگے۔ حکومت کو پارٹی بننے کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ آف انڈیا نے واٹس ایپ اور اس کی پیرنٹ کمپنی میٹا کو سخت وارننگ دی ہے کہ وہ صارفین کے ڈیٹا اور پرائیویسی کے حقوق کو کسی بھی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے۔