کراچی (نیوز ڈیسک)ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام، کانگریس نے طنزیہ ویڈیو جاری کردی ،کانگریس کی جانب سے ویڈیو کےکیپشن میں لکھا گیا ہےکہ نریندر مودی ʼکمپرومائزڈ ہیں، امریکا میں جنسی جرائم کے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کی ای میلز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا نام بھی سامنے آیا ہے جس پر انہیں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے شدید تنقیدکا سامنا ہے۔کانگریس کے ایکس اکاؤنٹ پر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنی ایک طنزیہ ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے جس میں جیفری ایپسٹین اور مودی کو امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ ایپسٹین فائلز کی دستاویزات کے مطابق بات کرتے دکھایا گیا ہے۔