• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نعمان FBR آئی آر پالیسی ونگ میں سیکنڈ سیکریٹری بن گئے

اسلام آباد (رپورٹ/حنیف خالد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں انتظامی سطح تبدیلیاں آئی ہیں ‘ گزشتہ روزجاری نوٹیفکیشن کے تحت محمد نعمان (آئی آر ایس/بی ایس-18) نے لارج ٹیکس پیئرز آفس لاہور میں ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو کے عہدے کا چارج 14 جنوری 2026 کو چھوڑ دیاجبکہ محمد نعمان نے 20 جنوری 2026 سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں آئی آر پالیسی ونگ میں سیکنڈ سیکرٹری کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔علاوہ ازیں ایف بی آر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انتظامی سطح پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے‘ نوٹیفکیشن کے مطابق فرحاد اللہ خان، پی سی ایس/بی ایس-18 نے ٹرانسفارمیشن ڈیلیوری یونٹ (ٹی ڈی یو) میں سیکنڈ سیکرٹری کے اہم عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔فرہاد اللہ خان نے 28 جنوری 2026 سے اپنے فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے۔
اہم خبریں سے مزید