• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

کراچی(ماجد بھٹی/اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی فروخت ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، اس میں بھارت کے لئے نشریاتی حقو ق شامل نہیں ہیں ،گذشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم پی سی بی نے میڈیا رائٹس کے رقم بتانے سے گریز کیا ہے۔یہ پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت قرار دی گئی ہے۔ایک سال کے گلوبل میڈیا رائٹس (مائنس انڈیا ریجن) ولی ٹیکنالوجیز کو مل گئےہیں۔ولی ٹیکنالوجیز نے پی سی بی کی مقررہ ریزرو قیمت سے بھی زیادہ بولی لگائی۔پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے، سی ای اوپی ایس ایل سلمان نصیرکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں 149 فیصد اضافہ پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے۔ پی ایس ایل کی مسابقتی اور معیاری کرکٹ نے دنیا بھر کے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔ نئے معاہدے نے لیگ کی بزنس گروتھ پر ہمارے اعتماد کو مزید مضبوط کیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید