• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاریخی ترک وطن، 2025 میں تقریباً 4,000 ڈاکٹروں نے پاکستان چھوڑا

اسلام آباد(قاسم عباسی ) سرکاری ریکارڈ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سالانہ تعداد میں تقریباً 4,000 ڈاکٹروں نے 2025 میں ملک چھوڑ دیا۔ بیرو آف امیگریشن (BOE) کے اعداد و شمار پر مبنی، گیلپ پاکستان کی فروری میں جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، ملک کی طبی کارکنوں کے ڈھانچے میں ایک اہم تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔تقریباً تین عشروں تک، پاکستان چھوڑنے والے ڈاکٹروں کی تعداد سالانہ چند سو پر مستحکم رہی۔تاہم، یہ رجحان 2010 کے بعد تیز ہونا شروع ہوا اور 1,000 کا ہندسہ عبور کرتا ہوا مسلسل بڑھتا رہا یہاں تک کہ اس سال تقریباً 3,800 سے 4,000 افراد کے ملک چھوڑنے کے تاریخی عروج کو چھو لیا۔پاکستان کے ہیلتھ کیئر سیکٹر کو ایک غیرمعمولی بحران کا سامنا ہے کیونکہ نئے اعداد و شمار ایک ریکارڈ توڑ "برین ڈرین" کی عکاسی کرتے ہیں۔رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ یہ نقل مکانی اب عارضی اضافہ نہیں رہی بلکہ ایک مسلسل بڑھتا ہوا رجحان ہے۔
اہم خبریں سے مزید