• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپسٹن فائل، بل کلنٹن اور ہلیری کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی میں بیان دینے پر راضی

کراچی (نیوز ڈیسک) بل اور ہلیری کلنٹن جیفری ایپسٹین کی کانگریسی تحقیقات میں بیان دینے پرراضی، دونوں میاں بیوی نے پہلے بیان دینے سے انکار کیا تھا اورانہیں کانگریس کی نافرمانی کا سامنا تھا ،ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کو لکھے خط میں ان کا کہنا تھا کہ اب وقت ہے ملک اور اصولوں کے لیے کھڑا ہونے کا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیفری ایپسٹین کیس میں سابق صدر بل کلنٹن اور سابق سیکریٹری آف اسٹیٹ ہلیری کلنٹن نے کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے بیان دینے پر اتفاق کیا ہے۔ پہلے یہ جوڑا بیان دینے سے انکار کر چکا تھا اور ان کے خلاف کانگریس کی نافرمانی کے مقدمات کے امکانات تھے۔ کلنٹنز نے ہاؤس اوور سائٹ کمیٹی کو لکھے خط میں کہا کہ اب وقت ہے ملک اور اصولوں کے لیے کھڑا ہونے کا۔
اہم خبریں سے مزید