• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹمز افسران کیخلاف تادیبی کارروائی‘ دو انسپکٹرز معطل

اسلام آباد (رپورٹ/حنیف خالد)سول سرونٹس رولز2020ءکے تحت مجاز اتھارٹی نے ایئرپورٹس کلیکٹریٹ آف کسٹمز لاہور میں تعینات گریڈ 16کے دوکسٹمزانسپکٹرزطاہرمحمود اورشانہ رمضان کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں معطل کر دیا ہے۔علاوہ ازیں ایف بی آرنےانکوائری مکمل ہونے کے بعد کسٹمز انفورسمنٹ کلیکٹریٹ، گڈانی میں تعینات گریڈ16کے کسٹمز انسپکٹرعبدالفتاح کے خلاف بڑی تادیبی سزا عائد کر دی ہےجس میں تین سال کے لیے نچلے عہدے اور پے اسکیل میں تنزلی شامل ہے‘ابتدائی انکوائری میں کارروائی ختم کرنے کی سفارش کے بعد اتھارٹی نے رول 16(3) کے تحت ڈی نوو انکوائری کا حکم دیا، جس میں سات میں سے پانچ الزامات عدالتی بریت کے باعث ثابت نہ ہو سکے تاہم نان کسٹمز پیڈ (این سی پی) گاڑی نمبر GP-0597 کے غیر مجاز استعمال اور مسلسل غیر حاضری و غیر تسلی بخش کارکردگی کے دو الزامات ثابت ہو گئے۔ ریکارڈ اور سماعت کے بعد ممبر (ایڈمن/ایچ آر) ایف بی آر نے قرار دیا کہ الزامات کی نوعیت کے مقابلے میں معمولی سزا ناکافی ہے، لہٰذا عبدالفتاح کو رول 4(3)(b) اور 16(7)(b) کے تحت تین سال کے لیے نچلے عہدے اور پے اسکیل میں تنزلی کی بڑی سزا دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید