کراچی (اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے چھٹے راؤنڈ کے پہلے دن جمعے کو جنید علی اور رمیز عزیز نے سنچریاں بنادیں ۔ غنی گلاس نے کے آر ایل کے خلاف 9 وکٹوں پر 390 رنز بنائے تھے۔ جنید علی نے20 چوکوں کی مدد سے 116 ، شان مسعود 67 اور نعمان علی نے49 رنز بنائے ۔ جواد علی نے115 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ اسٹیٹ بینک نے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف 5 وکٹوں پر 314 رنز بنائے تھے۔ رمیز عزیز 21 چوکوں کی مدد سے 135 اور غازی غوری 30 رنز پر کھیل رہے ہیں۔ سرکاری ٹی وی نے 6 وکٹوں پر 375 رنز بنائے تھے۔ وقارحسین 78 ، محمد شہزاد 74 اور محمد طحہ 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ واپڈا کے خالد عثمان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہائر ایجوکیشن کی ٹیم پہلی اننگز میں 179 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کاشف علی نے 56 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ایس این جی پی ایل نے کھیل ختم ہونے تک 100 رنز پر سات وکٹ گنوادیے تھے ۔ معاذ خرم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔