کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نےہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں جمعے کو بھی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں اپنی ٹریننگ جاری رکھی۔ محمد وسیم اور حنیف ملک نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ ، جنید خان نے بولنگ، رمضان سالاچی نے کھلاڑیوں کو فیلڈنگ ا سکلز بہتر بنانے کی عملی مشقیں کرائیں ۔