• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ: سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگی منشیات سے بھری گاڑی الٹ گئی

ٹھٹھہ(نامہ نگار) سندھ پولیس کی نمبر پلیٹ لگا کر کراچی سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سجاول فروخت کے لئے لیکر جانے والی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، تفصیلات کے مطابق کراچی سے منشیات فروخت کے لئے سجاول لیکر جانے والی تیز رفتار گاڑی ٹھٹھہ سجاول روڈ پر ٹرک کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی اور منشیات قبضہ میں لے لی ہے، پولیس ترجمان کے مطابق گاڑی سے 740کلو گٹکا میٹریل، 500پیکٹ ماوا، 1900گرام چرس برآمد کرکے گاڑی سمیت ایک ملزم محمد انس کو گرفتار کرلیا ہے پولیس کے مطابق گاڑی کے اصل مالک پر پہلے ہی تھانہ گلستان جوہر کراچی میں مقدمہ درج ہے۔
ملک بھر سے سے مزید