• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن منگی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کی ہدایت

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن احسن علی منگی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت،ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کردیاگیا ۔سیکریٹری امورِ کشمیر و گلگت بلتستان ڈویژن علی طاہر کو بھی تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دونوںپا کستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں۔ ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹگروپ کے گریڈ 20 کے افسر عمر سعید چوہدری کو ممبر (ایڈمن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد تعینات کیا گیا جبکہ گریڈ 20 کے ممبر (ایڈمن) نیشنل ہائی وے اتھارٹی اسلام آباد منصور اعظم کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات این ایچ اے میں تعیناتی کیلئے وزارتِ مواصلات کو واپس کی گئی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید