• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون پاکستان سے براستہ دبئی امریکا روانہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نجی ائیرلائن کے ذریعے پاکستان سے دبئی روانہ ہو گئیں۔امریکی خاتون براستہ دبئی اپنے وطن امریکہ جائیں گی۔کراچی سے ایمرٹیس ائیر لائن کیپرواز EK603سے وہ دبئی روانہ ہوئیں۔امریکی خاتون مسافر کا ویزہ 11فروری کو ختم ہو رہا تھا ۔ خاتون کو کراچی سے دبئی اور پھر دبئی سے نیو یارک روانہ کیا جائیگا۔امریکی خاتون کے جناح اسپتال میں مختلف ٹیسٹ کروائے گے تھے۔میڈیکل رپورٹس کے بعد خاتون کو وطن واپس روانہ کیا گیا۔خاتون چند ماہ قبل نوجوان کی محبت میں کراچی آئی تھی۔ائیر پورٹ حکام نے کراچی ائیر پورٹ پر روانگی کے وقت خصوصی تعاون کیا۔
اہم خبریں سے مزید