کراچی (اسٹاف رپورٹر) بن قاسم میں گھر کے اندر سلنڈر پھٹنے سے باپ اور 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔واقعہ بن قاسم تھانے کی حدود اسٹیل ٹاؤن داتا نگر میں پیش آیا، گھر کا سربراہ اور اس کے 4بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کی شناخت 45سالہ اکرم ، 6سالہ نور عائشہ ، 6سالہ اقرا نور ، 5سالہ منٹھار اور 3سالہ علیان کے ناموں سے کی گئی ۔ پولیس کے مطابق کھانا پکانے کے دوران گیس لیکیج کے باعث گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگی ،اس حوالے سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔