• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورمیں قتل مقاتلے کے واقعات میں بچے سمیت 3 افراد قتل

پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور میں مختلف واقعات کے دوران بچے سمیت تین افرادقتل ہوگئے ہیں ۔ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی تھی ۔ تھانہ رحمان باباپولیس کے مطابق مدعی طالب جان ولد کاکیب جان سکنہ آفریدی ٹاو¿ن سرا خاورہ نے بتایاکہ اس کے بہنوئی ذاکر اللہ گلشن آباد اچر میں رہائش پزیر ہیں ،بہنوئی ذہنی طور پر بیمار تھا جس سے ہمشیرہ (ر)زوجہ ذاکر اللہ سے چائے مانگی تاہم کسی بات پر اس نے غصہ میں آکر اس پر فائرنگ کردی جس سے وہ زخمی ہوگئی جبکہ اس نے اپنے آپ پر بھی فائرنگ کرکے زخمی کردیاتھا جو بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے ۔ پولیس نے دونوں کی نعشیں پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔ ادھر تھانہ متھرا پولیس کے مطابق انہیں سوکی کورونہ ھندوکسی کے علاقے سے اراضایات سے ایک نعش ملی جس سے متعلق سید ظفر علی شاہ ولد نجف علی ساکن ھندو کسی نے بتایاکہ اسکے بھائی روح اللّٰہ بعمر 50 سال کو جائے وقوعہ پر موجود تھے اس دوران دو موٹر سائیکل سواروں نے آکر ان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ دونوں افراد نے اپنے چہرے چادروں میں چھپائے ہوئے تھے جن کی فائرنگ سے میں بال بال بچ گیاتھا۔اسی طرح تھانہ ارمڑ کو اسد نواس ولد ظریف خان ساکن ارمڑ پایاں نے بتایاکہ 4سالہ مبین ولد عبداللہ ساکن ارمڑا کندے یوسف خیل اس کا پوتا تھا، وہ گھر میں موجود تھا جبکہ پوتا باہر کھیل رہا تھا اس دوران فائرنگ کی آواز سنی تو آکر دیکھا کہ بچے کو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھاجبکہ اس پر بھی فائرنگ کی گئی تاہم وہ بال بال بچ گیا۔ انہوں نے ملزمان انداز، منصورے، عطاءالرحمان وغیرہ پر قتل کی دعویداری کردی۔ وجہ عناد سابقہ دشمنی ہے ۔ پولیس نے تمام واقعات کی رپورٹس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید