• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس میرے ماتحت کر دیں، ایک ہفتے میں ٹھیک کر دوں گا، گورنر سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ٹریفک پولیس میرے ماتحت کر دیں ،ایک ہفتے میں اس کو ٹھیک کر دوں گا، ٹریفک پولیس کو میرے حوالے کر دیا جائے تواس کے بعد کسی کی جان جائے تو میں ذمے دار ہوں گا،میں اب سڑکوں پر اس وقت نکلوں گا جب ہیوی ٹریفک کا سڑکوں پر نکلنا ممنوع ہے، ان کو روکیں گے، پولیس بلائیں گے اور ان کو پکڑوائیں گے۔کامران ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں روزانہ کی بنیاد پر شہر میں نکلوں گا، جو ٹینکرز مقررہ وقت سے ہٹ کر چلتے نظر آئے انہیں ٹریفک پولیس کے حوالے کروں گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو میرے پاس بھیج دیں مجھ سے مشاورت کریں اور اگر اس کے بعد کوئی ڈمپر کسی کو کچل دے تو براہ راست میری ذمہ داری ہے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھا ہے اور اب وزیر اعلی مراد علی شاہ کو بھی خط لکھ رہا ہوں، 70 سے زائد لوگ ڈمپر حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں، مجھے ایک علاقے کا بھی ثبوت دے دیں کہ کسی کو معطل کیا گیا ہو، جزا اور سزا کی بات کریں پھر پرفارمنس نظر آئے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید