• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتار ملزمان شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث نکلے‘ پولیس

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تھانہ سولجر بازار پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزمان مبینہ طور پر دوران واردات شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے میں ملوث نکلے۔پولیس کے مطابق 02 فروری 2025 کو ملزمان علی زیب اور رحمٰن علی کو نشتر پارک کے قریب سے گرفتار کیا تھا۔ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برآمد ہوئی تھی۔ گرفتار ملزمان نے دوران انٹیروگیشن ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ 06جنوری 2025کو فیضانِ عطار مسجد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر شہری اسد بٹ ولد ندیم بٹ کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید