کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شکست کے بعد محمد رضوان نے کہا ہے کہ گلین فلپس نے جس طرح کی اننگز کھیلی ہے اس کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہیے۔ بیٹنگ یونٹ کی حیثیت سے ہمیں درمیانی اننگز میں بڑی شراکت کی ضرورت ہے۔میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ ہمیں فیلڈنگ میں تھوڑی بہتری کی ضرورت ہے ، حارث رئوف کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ پریشانی کی ضرورت نہیں ، خاص انجری نہیں ہے۔ گلین فلپس نے کہا کہ یہ میرے کیئریئر کی پہلی سنچری اور اسپیشل اننگز ہے۔