• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا چیمپئنز ٹرافی کی سیکورٹی کیلئے پاک فوج، رینجرز تعیناتی کا فیصلہ

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے آ ئی سی سی چیمپنز ٹرافی 2025 کے دوران فول پروف سیکیورٹی کے لیےپاک فوج اور رینجرزتعیناتی کا فیصلہ کر لیا،وفاقی کابینہ سے تعیناتی کی منظوری حاصل کرلی گئی ، آئین کے آرٹیکل 245 تحت فوج کی تعیناتی کی جائےگی ۔ حکومتی ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ سے پاک فوج اور رینجرز تعیناتی کی منظوری حاصل کرلی گئی ہے۔ پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت کی جائےگی۔ سیکیورٹی کےلیےرینجرزکی تعیناتی انسداد دہشت گردی ایکٹ1997کے تحت ہوگی۔ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی ایونٹ19 فروری کو شروع،9 مارچ تک جاری رہے گا۔

اہم خبریں سے مزید