• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پورے پنجاب میں پرامن احتجاج ہوا کوئی پتہ نہیں ٹوٹا، عالیہ حمزہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فسطائیت کا مقابلہ کر رہی ہے اس کے باوجود آج پورا پنجاب متحرک ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب میں پرامن احتجاج ہوا کوئی پتہ نہیں ٹوٹا ، ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ سیاستدان الیکشن کے بعد شکست تسلیم نہیں کرتے مگر پی ٹی آئی نے الیکشن خود تسلیم کر لیا، الیکشن میں دھاندلی کا معاملہ ان کے مطالبات میں شامل نہیں، میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری 2024 کے متنازع انتخابات میں فارم 45 اور 47 کے تضاد پر سنگین الزامات لگے جہاں تحریک انصاف کے امیدوار کئی حلقوں میں لیڈ کے باوجود ہار گئے۔ پیپلز پارٹی سمیت نون لیگ کے کچھ رہنماؤں نے بھی بے ضابطگیوں کا اعتراف کیا مگر ایک سال گزرنے کے باوجود تحقیقات نہ ہوسکیں اور آج اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں اور تحریک انصاف نے احتجاج بھی کیا ہے۔چیف آرگنائز پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا کہ جس فسطائیت کا مقابلہ ہم کر رہے ہیں اسکے لیے ہمیں کریڈیٹ دینا چاہیے۔ آج پورا پنجاب موبیلائز ہوا ہے آج یہ نہیں کہا جاسکتا کہ پنجاب سے لوگ نہیں نکلے یقیناً وہاں ایک کامیاب پرامن احتجاج ہوا ہے جبکہ دفاع 144 لگائی گئی تھی۔میں بھی خود احتجاج میں شامل تھی اور میں اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتی ہوں جہاں تک گرفتاری کی بات ہے پچھلے کچھ عرصے میں ہمارے لاتعداد لوگ گرفتار ہوئے ہیں اور کئی صحافیوں کو ان لوگوں کے نام اور تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔چھبیس نومبر پر ہمارے نہتے کارکنوں پر گولیاں برسائی گئیں۔ ہم جلسے کی بات کریں احتجاج کی بات کریں ریڈ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

اہم خبریں سے مزید