• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچوں کی مارکنگ کرنے والے عملے کو معاوضہ نہ مل سکا

ملتان (سٹاف رپورٹر) مارکنگ کرنے والے عملے کو معاوضہ نہ مل سکا ،بتایاگیاہےکہ انٹر میڈیٹ کے نتائج کا اعلان ہوئے 6 ماہ گزر گئے،نگران اور پرچوں کی مارکنگ کرنیوالے اساتذہ کو معاوضہ نہ مل سکا، انٹر کے پرچوں کی مارکنگ جون ،جولائی میں کی گئی تھی،انٹر کے سالانہ امتحانات کا انعقاد اپریل میں کیا گیا تھا، اساتذہ کا کہنا ہے کہ مارکنگ کا کام مکمل کرنے کے باوجود معاوضہ نہ ملنا ناانصافی ہے،معاوضہ جلد ادا نہ کیا گیا تو اگلی بار مارکنگ کی ڈیوٹی نہیں کریں گے۔
ملتان سے مزید