• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ پولیس مقابلہ، موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے زخمی ڈاکو گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ، موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ،پولیس کے مطابق ہیڈ امبالہ کے قریب پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی کہ مشکوک موٹرسائیکل پر سوار دو اشخاص کو رکنے کا اشارہ کیا جو پولیس کو دیکھتے ہی پیچھے مڑگئے ،پولیس نے تعاقب کیا توموٹرسائیکل پر پیچھے بیٹھے ہوئے شخص نے فائرنگ شروع کردی اور تیزرفتاری کی وجہ سے موٹرسائیکل سلپ ہوگیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والےڈاکو کو گرفتارکرلیا گیا جس کی شناخت محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی جب کہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ملتان سے مزید