• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز، ناجائز تعمیرات مسمار

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا ہے ،اس سلسلے میں چوک شاہ عباس اور سورج کنڈ روڈ پر بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات مسمار کرکے سامان قبضے میں لے لیا گیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبدلسمیع شیخ اور سی ای او کارپوریشن محمد اقبال نے آپریشن کی قیادت کی ،اس موقع پر کرین اور ٹریکٹرز کے ذریعے دکانوں کے شیڈز اور تھڑے توڑ کر راستے کشادہ کیےگئے، آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیبن اور سٹال بھی مسمارکردیے گئے اور قابضین سے فٹ ہاتھ واگزار کرا لیےگئے۔
ملتان سے مزید