کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی آئی خواتین کے زیراہتمام زولیخہ مندوخیل کی قیادت میں ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے مقررین نے کہا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات میں پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چوری کرکے فارم 47 کے ذریعے شکست خوردہ حکمرانوں کو ملک اور بلوچستان پر مسلط کیا گیا عوام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیابی دلائی لیکن پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیاجوقابل مذمت ہے۔