• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہ رمضان، اشیا خوردونوش کی مقرر قیمتیں کنڑول کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

کراچی ( پ ر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت ان کے دفتر میں ڈپٹی کمشنرز اور تاجروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان کے لئے تاجروں کے تعاون سے اشیا خوردونوش کی مقرر کردہ مناسب قیمتوں کو کنڑول کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنگ کے ذریعے شرکت کی، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز کمشنر کراچی آفس رابعہ سید نے اجلاس کو مختلف شہروں کی اشیا کی قیمتوں کے حوالے سے کراچی میں دستیاب قیمتوں کا موازنہ پیش کیا ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید