لاہور(کرائم رپورٹرسے) اسلام پورہ میں بھتہ خوروں نے شہری سے 50لاکھ بھتہ مانگ لیا۔ خرم د لاور ی کو بیرون ملک کےنمبر سے واٹس ایپ پر کال موصول ہوئی ،بھتہ خوروں نے فون پر 50لاکھ روپے بھتہ مانگا نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی،بھتہ خوروں نے دو سے تین بار فون کرکے بھتہ مانگاخرم دلاور کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف بھتہ خوری کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔