• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحفظ ختم نبوت کے لیے مؤثر جدوجہد کی جائے گی،مذہبی رہنما

لاہور(خبرنگار) سنی تحریک کے زیر اہتمام ایوانِ اقبال لاہور میں تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس ہوئی ، صدارت سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کی، انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اس عقیدے کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔مہمانانِ خصوصی میں مفتی محمد اشرف آصف جلالی، ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، محمد شاہد غوری، سردار محمد طاہر ڈوگر ، محمد زاہد حبیب قادری شامل تھے۔ مقررین نے نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ختم نبوت کے قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے ۔کانفرنس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے تعلیمی اداروں میں شعور اجاگر کیا جائےکانفرنس میں قراردادیں منظور کی گئیں تحفظ ختم نبوت کے لیے ہر سطح پر مؤثر جدوجہد کی جائے گی۔مطالبہ کیا گیا کہ توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ، حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو نصاب کا حصہ بنایا جائے۔
لاہور سے مزید