اسلام آباد (جنگ نیوز) آئیسکو بجلی کی گھروں کے نزدیک سے گزرنے والی بجلی کی تاروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور اس سلسلے میں ایک جامع پروجیکٹ شروع کر رکھا ہے۔جس کے باعث بجلی حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آئیسکو چیف ایگزیکٹو محمد نعیم جان نے مزید بتایا کہ بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے آئیسکو آپریشنز سرکل اور کنسٹرکشن سرکلنے 9ہزار640پوائنٹس کو محفوظ بنایا گیا ہے اور ان سیفٹی ورکز نے 1ارب 83 کروڑ 19لاکھ سے زائد کے اخرجات آئے ۔