• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف کارروائیاں، 348 افراد گرفتار کرلئے گئے

پشاور(کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 348 افراد کو گرفتار کرلیا۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی تاہم اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں جس کے تحت آپریشن کے دوران 348 افراد کو گرفتار کر کے سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ یاد رہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ٹریفک قوانین پر عمل در آمد کرانے اور خصوصاََ طلبا ء و طلبات اور شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی دلانے کی خاطر مختلف تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ دیگر مقامات پر تربیتی پروگرام کا انعقاد کرتی ہے جس کا مقصد نہ صرف شہریوں کو حادثات سے بچانا بلکہ شہر میں ٹریفک مسائل پر قابو پانا بھی ہے کیونکہ اچھی قوم کی پہچان ان کی بہترین ٹریفک نظام اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے سے ہی کرائی جا سکتی ہے. چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے ٹریفک ہیڈ کوارٹر گلبہار سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں ۔
پشاور سے مزید