• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ صحت سندھ کا یو ایس ایڈ پروگرام ختم ہونے پر اظہارِ افسوس

ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو--- فائل فوٹو
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو--- فائل فوٹو

وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے یو ایس ایڈ پروگرام ختم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروگرام کے تحت گلوبل فنڈز سے کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشن کو بہت مدد ملتی تھی جس کے ختم ہونے پر افسوس ہے۔

کراچی میں سندھ ایچ آئی وی اور ایڈز کے کنٹرول کے لیے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام اور کمیونٹی بیسڈ آرگنائزیشنز کو ادویات اور سہولتوں کی بر وقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے یو این ڈی پی کی جانب سے موبائل وینز اور ٹرک فراہم کیا گیا ہے۔

 یہ گاڑیاں اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی ہیں، جن میں 1 ٹرک اور 16 وینز شامل ہیں۔

یہ وینز سندھ اور بلوچستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں تک دوائیں اور دیگر طبی سہولتیں پہنچانے میں مدد دیں گی۔

اس حوالے سے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے کوئی ویکسین دستیاب نہیں ہے اس لیے اس کی روک تھام کے لیے آگاہی اور بر وقت علاج ہی واحد حل ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یواین ڈی پی کی جانب سے فراہم کردہ یہ گاڑیاں سندھ اور بلوچستان میں ایچ آئی وی کے خلاف جنگ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

وزیرِ صحت سندھ کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ یو ایس ایڈ پروگرام ختم ہو چکا ہے، اس پروگرام کی بدولت گلوبل فنڈز میں امداد آ رہی تھی جو کمیونیٹی بیسڈ آرگنائزیشن کے لیے مددگار ثابت ہو رہی تھی۔

صحت سے مزید