• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارجن کپور سے قطع تعلق، ملائیکہ نے نئی محبت تلاش کرلی

فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور جن کے درمیان بریک اپ کی افواہیں کافی عرصے سے زیر گردش تھیں لیکن ارجن کی جانب سے تصدیق کے بعد کہ ’ابھی میں سنگل ہوں‘، واضح ہوگیا کہ دونوں کی 8 برس طویل رفاقت ختم ہوگئی ہے۔ 

اب اطلاع ہے کہ 51 سالہ ملائیکہ نے اپنے لیے پھر ایک نئی محبت تلاش کرلی ہے۔ اس حوالے سے جو نئی افواہ زیر گردش ہے وہ راہول وجے کے بارے میں ہے۔ 

32 سالہ راہول وجے بھی ارجن کپور (39 سال) کی طرح ملائیکہ اروڑا سے کافی کم عمر ہیں، تیلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے راہول فیشن اسٹائلسٹ اور کریٹیو کنسلٹنٹ ہونے کے ساتھ فیشن ڈایزائننگ میں ڈگری بھی رکھتے ہیں۔ 

اس سے قبل وہ جی کیو انڈیا، ہارپرز بازار انڈیا اور ایلے کے ایڈیٹر رہ چکے ہیں۔ وہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں خاصے مقبول اور متعدد معروف سلیبریٹیز ساتھ کام کرچکے ہیں، جن میں سارہ علی خان، ویدانگ ریئنا، وکی کوشل، سنیل شیٹی اور اتیا شیٹی شامل ہیں۔

راہول وجے اور ملائیکہ کے درمیان دوستی کا یہ سفر اے پی ڈھلون کے کنسرٹ میں ہوا۔ جہاں ملائیکہ گرمجوشی سے اے پی ڈھلون سے گلے ملیں جس پر کراؤڈ نے ڈیٹنگ کا معاملہ سمجھ کر تالیاں بھی بجائیں، لیکن ایسا کچھ نہ تھا، دراصل ملائیکہ تو اس کنسرٹ میں راہول وجے کے ساتھ شریک ہوئی تھیں۔ 

راہول نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ملائیکہ کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ملائیکہ جھومتی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ راہول نے لکھا: کیا یہ ملائیکہ کا کنسرٹ ہے، جس کے بعد ایک سیلفی میں دونوں کافی پرسکون نظر آ رہے ہیں، ملائیکہ نے بھی یہ سیلفی اپنے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید