کراچی(اسٹاف رپورٹر)کو رنگی میں گھر میں خاتون کے جھلس کر جاں بحق جبکہ بیٹا اوربیٹی کے زخمی ہونے کا مقدمہ تھانہ عوامی کالونی میں جاں بحق خاتون گلشن کے شوہر راشد کی مدعیت میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کرلیا گیا، مدعی نے اپنے بھائی دلاور کو نامزدکیا،مدعی مقدمہ نے پولیس کو دئے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میرا اپنے بڑے بھائی دلاور سے گذشتہ 6 ماہ سے گھریلو تنازع چل رہا ہے۔ بھائی نے بیوی اور بیٹی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی،بیٹا بیچ بچاؤ میں جھلس کر زخمی ہوا۔