ملتان (سٹاف رپورٹر) واسا بل کی ادائیگی نہ کرنے اور کنکشن منقطع کرنے جانے والی ٹیم پر حملہ کرنے والے ڈیفالٹر کے خلاف تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ، ریکوری ٹیم نے تھانہ ممتاز آباد میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ یونین کونسل نمبر 25 لاثانی کالونی نمبر ا نزد ہیڈ نو بہار الحمزہ پرائیویٹ سکول کا پرنسپل غلام فرید جو کہ 95000 روپے کا واسا بل کا ڈیفالٹر ہے، ریکوری ٹیم جب لاثانی کالونی میں کنکشن بند کرنے کے لیے پہنچی تو مذکورہ ڈیفالٹر نے اپنے بیٹوں شاہد ،حمزہ اور چوکیدار کے ہمراہ مل کر حملہ کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے سرکل انچارج رانا زاہد ناصر ،کانسٹیبل قلب عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی، اس واقعے کا منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈیفالٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جس پر متعلقہ ریکوری ٹیم نے تھانہ ممتاز آباد میں مقدمہ درج کروا دیا۔