• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعوت اسلامی کا یتیم فلسطینی بچوں کے لیے یتیم خانے تعمیر کرنے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کا یتیم فلسطینی بچوں کیلئے یتیم خانےاور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ تعمیر کرنے کا اعلان، تفصیلات کے مطابق فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن (ایف جی آر ایف)دعوت اسلامی نے اپنے آئندہ فلاحی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دعوت اسلامی فلسطینی یتیم بچوں کے لیے ایک یتیم خانہ قائم کرے گی اور غزہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے رہائشی منصوبہ تعمیر کرے گی، اس موقع پر مولانا عبد الحبیب عطاری نے کہا کہ فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن دعوت اسلامی کا بنیادی مقصد فلسطینی مسلمانوں کو وسیع پیمانے پر امداد فراہم کرنا ہے۔
ملتان سے مزید