پشاور(جنگ نیوز)آفریدی گھڑی صافی ٹاون میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، ناظم آفریدی گھڑی فضل منان صافی نے کہا کہ اہل علاقہ کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف فورمز پر آواز اٹھائی جس پر ممبر قومی اسمبلی آصف خان اور کامران بنگش کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون اور فنڈز سے گلبہار آفریدی گھڑی میں مختلف ترقیاتی کام شروع کردیے گئے ہیں، ابتدائی مرحلے میں گلیوں کی پختگی، سیوریج نظام کی تصحیح اور سٹریٹ لائٹس شامل ہیں جس سے نہ صرف آمدورفت کے مسائل حل ہوں گے بلکہ نالیوں کی وجہ سے بدبو اور تعفن کی بیماریاں بھی ختم ہوسکیں گی، ناظم فضل منان صافی نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ وسرے مرحلے میں صاف پانی اور گیس کے پائپ لائنز بھی شامل کیے جائیں گے تاکہ عوام الناس کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جاسکیں، میری ہر ممکن کو کوشش ہوگی کہ اپنے دستیاب وسائل میں اہل علاقے کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرکے ان کو سہولیات فراہم کرسکوں۔