• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سطح پر کرپشن میں خطرناک حد تک اضافہ، پاکستان کی 2 درجے تنزلی، ٹرانسپرنسی

کراچی(نیوزڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے تازہ ترین کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان نے 100میں سے 27پوائنٹس حاصل کیے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) کے تازہ ترین کرپشن پرسیپشن انڈیکس (سی پی آئی) میں پاکستان کی درجہ بندی میں دو درجے کی کمی واقع ہوئی ہے اور اب یہ 180 ممالک میں 135 ویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ سال پاکستان 133ویں نمبر پر تھا۔پاکستان کا اسکور 2023 میں 29/100 سے کم ہو کر 2024 میں 27/100 رہ گیا، جو دو پوائنٹس کی کمی ہے۔سی پی آئی 2024 میں عمان، چین، ترکی اور منگولیا کے علاوہ خطے کے تمام ممالک کا اسکور کم ہو گیا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے چیئر جسٹس (ریٹائرڈ) ضیاء پرویز نے پریس ریلیز میں کہا کہ سی پی آئی 2024 میں پاکستان کا اسکور اور رینک سی پی آئی 2023 میں 29 سے 2 پوائنٹس کم ہوکر سی پی آئی 2024 میں 27 رہ گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید