• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہراسانی کی شکایت پر شواہد پیش نہ کرنے پر لیڈی کانسٹیبل نوکری سے برطرف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہراسانی کی شکایت پر شواہد پیش نہ کرنے پر لیڈی کانسٹیبل نوکری سے برطرف ، لیڈی پولیس اہلکار کی جانب سے ہیڈ محرر اور منشی کے خلاف مبینہ طور پرہراسانی کی شکایت آئی جی کمپلین سیل میں درج کروائی گئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گارڈ ن میں تعینات لیڈی کانسٹیبل سویرا کی جانب سے تھانہ کے ہیڈ محرر اور منشی کے خلا ف آئی جی کمپلین سیل میں شکایت درج کرائی گئی تھی کہ ہیڈ محرر اور منشی کی جانب سے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے جس پر ایس ایس سٹی کی جانب سے ڈی ایس پی قیصر کوانکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ، ڈی ایس پی قیصر کی جانب سے انکوائری مکمل کرکے ایس ایس پی سٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں ہیڈ محرر اور منشی کو بے قصور اور لیڈی کانسٹیبل کے الزامات کو بے بنیاد قرار د دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید