• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلاس فور ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا مطالبات کے حق میں احتجاجی جلسہ

پشاور ( وقائع نگار )کلاس فور ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کیلئے گورنمنٹ حسنین شہید ہائیر سکینڈری سکول نمبر ۱ پشاور میں احتجاجی جلسہ کیا جسمیں صوبہ بھر سے بڑی تعداد میں ملازمین نے شرکت کی جلسے سے صوبائی صدر اکبر خان اور جنر ل سیکرٹری قاسم جان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپگریڈیشن ٹائم سکیل بی پی ایس 07کا مسئلہ حل کیا جائے،پنشن اصلاحات اور پنشن سے کٹوتی کسی صورت منظور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مالک جائیداد کے بچوں کی بھرتی کو یقینی بنایا جائے،تعلیم یافتہ کلاس فور کو ٹیچنگ کیڈر میں کوٹہ دینے سمیت پرائمری مڈل و ہائی سکولوں کیلئے 8گھنٹے ڈیوٹی کے تناسب سے اضافی چوکیدار فراہم کیا جائے۔
پشاور سے مزید