کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی عدالت نے پارا چنار واقعے پر نمائش چورنگی پر دھرنے کے کیس میں11ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزمان کو فی کس50ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا، ضمانت منظور ہونے والے ملزمان میں احمد علی، عارف حسین، حسن رضا ودیگر شامل ہیں۔