• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں غیرقانونی مائیگریشن پر یوتھ سمٹ

لاہور(خبرنگار)ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں غیر قانونی مائیگریشن کے موضوع پر پنجاب یوتھ سمٹ ہوئی، یہ سمٹ ایس ایس ڈی اور برٹش ہائی کمیشن کے اشتراک سے کی گئی۔ افتتاحی تقریب میں امریکی قونصلیٹ لاہور کے ڈپٹی پولیٹیکل چیف نیکھیل لکھنپال، برٹش ہائی کمیشن کے سربراہ بین وارینگٹن، وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی، ایم پی اے عظمیٰ کاردار، صدیقہ بتول اور ڈائریکٹر ایس ایس ڈی او سید کوثر عباس نے شرکت کی۔ پنجاب کی سات مختلف یونیورسٹیوں کے طلبہ نے شرکت کی۔ برٹش ہائی کمیشن کے سربراہ بین وارینگٹن نے کہا کہ غیر قانونی مائیگریشن کی وجہ سے یہ باصلاحیت نوجوان متاثر ہو رہے ہیں ۔ امریکی قونصلیٹ کے ڈپٹی پولیٹیکل چیف نیکھیل لکھنپال نے کہا یہ ایک تباہ کن حقیقت ہے کہ نوجوان انسانی سمگلرز کے ہاتھوں یرغمال بنتے ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی اور عظمیٰ کاردار نے بھی خطاب کیا۔
لاہور سے مزید